ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نے انتخابی تواریخ پر الیکشن کمیشن کو حکم دیا، ملکاارجن کھرگے کی سخت تنقید،الیکشن کمیشن کی معتبریت پرسوال اٹھایا

بی جے پی نے انتخابی تواریخ پر الیکشن کمیشن کو حکم دیا، ملکاارجن کھرگے کی سخت تنقید،الیکشن کمیشن کی معتبریت پرسوال اٹھایا

Wed, 28 Mar 2018 00:27:39    S.O. News Service

نئی دہلی27مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تواریخ پر بی جے پی آئی ٹی سل کے سربراہ امیت مالوانی کے ٹوئیٹ پر ہوئے تنازعہ کے بعدکانگریس کے سینئر لیڈر ملکا ارجن کھڑگے نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے انتخابی تواریخ پر الیکشن کمیشن کو حکم دیاہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کھڑگے نے انتخابی کمیشن پر زور دیا کہ وہ انتخابات سے پہلے اس طرح کی معلومات کے افشا سے گریز کرے۔انہوں نے کہا کہ امیت مالوایا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان سے پہلے ہی آج صبح گیارہ بجے دن انتخابات کی تواریخ کی تفصیلات پر ٹوئیٹ کیا ، اس کا مطلب یہ ہے کہ بی جے پی نے انتخابی کمیشن کو انتخابی تواریخ کے بارے میں ہدایت دی ہے۔


Share: